جوز بٹلر نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بٹلر نے بھارت کیخلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 64 گیندوں پر 131 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی


اسپورٹس ڈیسک July 13, 2026

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جوز بٹلر نے ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل میں بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

بٹلر نے اوپننگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

اس یادگار اننگز کی بدولت ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے مجموعی رنز 4212 ہو گئے اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

اس دوران انہوں نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا 4188 رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا جو انہوں نے 125 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنایا تھا۔

اس فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم 4596 رنز کے ساتھ پہلے جبکہ بھارت کے روہت شرما 4231 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔