دپیکا پڈوکون کے ماضی سے متعلق بڑا انکشاف؟ مزمل ابراہیم کے بیان نے ہلچل مچا دی

اپنی ماضی کی زندگی سے وابستہ افراد کے بارے میں ہمیشہ عزت کے ساتھ بات کرتا ہوں، مزمل ابراہیم


ویب ڈیسک July 13, 2026

بھارتی اداکار مزمل ابراہیم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق اپنے پرانے انٹرویو کے وائرل کلپس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو اصل تناظر سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزمل ابراہیم کے 2025 میں ریکارڈ کیے گئے اس انٹرویو کے چند حصے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگے جن میں مزمل نے دعویٰ کیا تھا کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں دپیکا نے انہیں پروپوز کیا تھا تاہم انہوں نے اس وقت یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں مزمل نے کہا کہ وائرل ہونے والے کلپس مکمل گفتگو کی عکاسی نہیں کرتے، بلکہ ایڈیٹنگ کے باعث اصل پس منظر اور احترام پر مبنی انداز نظر انداز ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ماضی کی زندگی سے وابستہ افراد کے بارے میں عزت کے ساتھ بات کرتے ہیں اور ان کے دل میں کسی کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں۔

مزمل نے اسی انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ تعلق ختم ہونے کے بعد بھی ان کی اور دپیکا کی کبھی کبھار بات چیت ہوتی رہی ہے، دونوں ایک دوسرے کو پیشہ ورانہ کامیابیوں پر مبارکباد دیتے تھے، تاہم دپیکا کی شادی کے بعد رابطہ ختم ہو گیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی کی تھی اور دونوں اس وقت دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔