اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات

Michelle Bachelet


ویب ڈیسک July 14, 2026

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ  نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی  کے مطابق وزیر خارجہ نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد، اصولوں، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کے لیے پُرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے مطابق مؤثر اور جوابدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار عالمی امن کے لیے تنازعات کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد سے ممکن ہے۔ جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

اس موقع پر مشیل باشلیٹ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔  انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی گراں قدر خدمات اور کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔