نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی


ویب ڈیسک July 14, 2026

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

39 سالہ اداکارہ تقریب میں برانڈ کی تشہیر اور فوٹو سیشن میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک فوٹوگرافر نے انہیں سب کے سامنے لباس پہن کر دکھانے کی تجویز دی۔

اس غیر مناسب تبصرے پر زرین خان نے فوری طور پر اعتراض کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسی حرکت ہرگز نہیں کریں گی اور کسی کو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی۔

کئی افراد نے کہا کہ زرین خان نے نہایت مہذب انداز میں اپنی بات رکھی اور نامناسب رویے کا بروقت جواب دیا جبکہ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ فوٹوگرافرز کو ایسی بات کرنے کی ہمت کیسے ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بعد ازاں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ آخری بار 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں۔