کراچی:
شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ 20 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 5 سے 7 درجے زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔