’شادی کی تاریخ یاد نہیں تو پھر کیا یاد ہے‘؟ شہری اور آئینی عدالت کے جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ  

عدالتی عملے کی جانب شمیم بی بی کیس کی پکار  لگائی، شمیم بی بی کا نام سن کر ایک دیہاتی شخص روسڑم پر آگیا 


ویب ڈیسک July 14, 2026

وفاقی آئینی عدالت میں شہری اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

عدالتی عملے کی جانب شمیم بی بی کیس کی پکار  لگائی، شمیم بی بی کا نام سن کر ایک دیہاتی شخص روسڑم پر آگیا 
جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا آپ روسٹرم پر کیوں آئے ہیں؟شہری نے پنجابی میں جواب دیا کہ شمیم بی بی میری بیگم کا نام ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے حیرانگی سے استفسار  کیا کہ شمیم بی بی آپ کی بیگم کیسے ہو سکتی ہے؟ فائل کے مطابق تو شمیم بی بی بیوہ ہے۔

شہری نے جواب دیا کہ شمیم واقعی میری بیوی کا نام ہے،جسٹس رضوی نے استفسار کیا کہ اچھا یہ بتاؤ تمہاری شادی کب ہوئی؟
شہری نے جواب  نے دیا کہ مجھے اپنی شادی کی تاریخ یاد نہیں ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ پھر آپ کو کیا یاد ہے؟  شہری نے جواب دیا کہ میری شادی کو بیس سے پچیس سال ہوگئے ہیں۔

جج نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ اچھا جب شادی ہوئی تو کس کی حکومت تھی؟ شہری  نے جواب دیا کہ دیہاتی آدمی ہوں مجھے حکومت کا نہیں معلوم، عدالت نے ہدایت دی کہ یہ آپکا مقدمہ نہیں آپ بیٹھ جائیں۔