اپریل تا جون ملک بھر میں معمول سے 13 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ، محکمہ موسمیات

گلگت بلتستان میں پری مون سون بارشیں معمول سے 17 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 14, 2026

محکمہ موسمیات نے اپریل تا جون 2026 کے پری مون سون سیزن کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے 13 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جس سے مجموعی موسمی صورتحال معمول سے قدرے بہتر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں اوسطاً 73 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بارشیں معمول سے 23 فیصد، خیبرپختونخوا میں 15 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں 10 فیصد زیادہ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی معمول سے 10 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سندھ میں بارش تقریباً معمول کے مطابق رہی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان واحد خطہ رہا جہاں پری مون سون سیزن کے دوران بارشیں معمول سے 17 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔