وزیراعظم کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، سلطنت کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 14, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر گزشتہ رات ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے حملے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔