اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بچی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی


ویب ڈیسک July 15, 2026

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی۔

پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت ٹیلی ویژن اداکارہ عریشہ رضی خان نے انسٹاگرام پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ 12 جولائی 2026 کو ان کی بیٹی پیدا ہوئی اور ان کا نام عمائرہ انصاری رکھا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماری ننھی شہزادی آگئی ہے، دنیا میں خوش آمدید عمائرہ انصاری، عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔‘‘ عریشہ کی اس خوشخبری پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔ 

یاد رہے کہ عریشہ نے عبداللہ فرخ سے 2024 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کا نکاح 2022 میں ہوا تھا۔ دونوں کے ہاں پہلے بیٹے عبدالدیان کی پیدائش مارچ 2025 میں ہوئی تھی۔