جامعہ کراچی میں پہلی بار طلبہ و ملازمین کیلیے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کا آغاز

جامعہ کراچی میں رضاکارانہ اور مفت ایچ آئی وی اسکریننگ و آگاہی سیشن جاری ہے


ویب ڈیسک July 16, 2026

کراچی:

جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ و ملازمین کے لیے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔

سی ڈی سی سندھ نے جامعہ کراچی میں ایچ آئی وی اسکریننگ اور آگاہی پروگرام کی باضابطہ منظوری دی۔ سی ڈی سی سندھ کی نامزد ٹیم کی نگرانی میں جامعہ کراچی کے کلینک میں اسکریننگ مہم شروع ہوگئی۔

ڈاکٹر حسان اوج کے مطابق رجسٹرار آفس کی منظوری کے بعد جامعہ کراچی میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا عمل باقاعدہ شروع کیا گیا، جامعہ کراچی میں 20 سے زائد طلبہ و ملازمین کی ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس اسکریننگ مکمل کی جا چکی ہے، جامعہ کراچی میں رضاکارانہ اور مفت ایچ آئی وی اسکریننگ و آگاہی سیشن جاری ہے۔

ڈاکٹر حسان اوج کا کہنا تھا کہ اسکریننگ کا مقصد بروقت تشخیص اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔ ایچ آئی و، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہوگا، اسکریننگ کروانے میں شرمندگی نہیں، صحت کو ترجیح دیں، مرض کی تشخیص ہونے پر سندھ گورنمٹ کی جانب سے ادویات مفت فراہم کی جائے گی۔