مشہور اداکار ہال ولیمز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں متعدد کامیاب کردار نبھائے۔


ویب ڈیسک July 16, 2026

’نائنٹی ون‘ اور ’سینفورڈ اینڈ سن‘ کے اداکار ہال ولیمز، 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہال ولیمز بدھ کی صبح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اپنے گھر میں طبعی وجوہات کے باعث انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔

ہال ولیمز نے اپنے طویل کریئر کے دوران متعدد کامیاب ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا، تاہم انہیں ’سینفورڈ اینڈ سن‘، ’پرائیویٹ بنجامن‘، ’دی سنباد شو‘، ’دی ولٹنز‘ کیلئے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں متعدد کامیاب کردار نبھائے اور ہالی ووڈ میں ایک باصلاحیت اور محنتی اداکار کے طور پر پہچانے جاتے رہے۔