کراچی:
کراچی میں آئندہ تین روز کے لیے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو کراچی میں معمول تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ 3 روز کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ آج ضلع دادو میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔