کراچی:
جون 2026 کے دوران ملک کے جاری کھاتے (کرنٹ اکاؤنٹ) کو 65 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مئی 2026 میں جاری کھاتہ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 22 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، تاہم رواں سال جون میں یہ خسارے میں تبدیل ہوگیا۔
مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر جاری کھاتہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔
اس سے قبل مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 83 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔