بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس  کے گردعالمی گھیرا تنگ،امریکا میں اہم کارروائی

حالیہ گرفتاریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا کی بھارتی شہریوں پرعائد سخت ویزا پابندیاں بالکل درست ہیں


ویب ڈیسک July 18, 2026

بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس  کے گردعالمی سطح پرگھیراتنگ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا میں اہم کارروائی بھی کی گئی ہے۔

امریکا سمیت دیگرممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں  سے بھارت کا  مجرمانہ کردار دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل امریکی قانون کی گرفت میں آگیا۔ ایف بی آئی کی کارروائی میں گرفتارہونے والا ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کے لیے کام کر رہا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آئی پیٹرک گینڈی کے مطابق بھارتی مجرمانہ تنظیمیں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے کے لیے کرپٹ  اہلکاروں کا سہارا لیتی رہیں۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب سے شروع ہونے والا جرائم پیشہ گروہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔ بھارتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  امریکی سیکیورٹی اداروں کا آپریشن  ہارڈ بال کامیابی سے جاری ہے۔

معروف بھارتی صحافی نوویا بال کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی نااہلی سے بھارتی جرائم پیشہ گروہ سرحدیں پار کر کے دنیا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ امریکا میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا کی بھارتی شہریوں پرعائد سخت ویزا پابندیاں بالکل درست ہیں۔