بھارتی فوج مودی کے سیاسی عزائم کیلئے آلہ کار بن گئی، سابق فوجی نے بھانڈا پھوڑدیا

ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے فوجی نکلیں اور میدان میں آئیں


ویب ڈیسک July 18, 2026

بھارتی فوج مودی کے سیاسی عزائم کیلئے آلہ کار بن گئی ہے.

سابق بھارتی فوجی افسر نے حال ہی میں فوج میں سیاست اور اداروں کو ہندوتوا کےفروغ کیلئے استعمال کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا.

سابق بھارتی فوجی صوبیدارچوہان نے بھارتی عسکری قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور اس کے سربراہ مودی، اڈانی اور امبانی کے ایجنٹ بن چکےہیں.

انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے فوجی نکلیں اور میدان میں آئیں ، چور سیاسی لیڈروں کی چاپلوسی کرنے والی عسکری قیادت پر لعنت بھیجتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی کی چاپلوسی کرنے والے فوج کی وردی پر دھبہ ہیں. ماں باپ اپنے بچوں کو وطن کی حفاظت کیلئے فوج میں بھیجتے ہیں، نہ کہ کسی ڈاکووں کی حفاظت کیلئے.