ایران کی جانب سے سعودی عرب میں ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سعودی وزارتِ دفاع نے تاحال اس مخصوص دعوے کی تصدیق نہیں کی


ویب ڈیسک July 18, 2026

ایران کی جانب سے سعودی عرب کی ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جسے امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں.

سعودی وزارتِ دفاع نے تاحال اس مخصوص دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ آزاد ذرائع بھی فوری طور پر یہ تصدیق نہیں کر سکے ہیں کہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچے یا حملے سے کیا نقصان ہوا۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور اتحادی ممالک کے خلاف حملوں اور جوابی کارروائیوں کے دعوے مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔