بھارت میں آنے والے سیلاب کی یہ وائرل ویڈیو اصلی ہے یا نکلی؟ حقیقت جانیے

یہ ویڈیو فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی تیزی سے شیئر کی گئی۔


ویب ڈیسک July 18, 2026

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں مون سون کے باعث آنے والے مہلک سیلاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ وائرل کی گئی کہ یہ ڈرون سے بنائی گئی فوٹیج ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ شہر دکھایا گیا ہے۔

10 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پانی میں گھرا ایک شہر فضائی منظر سے دکھایا گیا۔ اس کے ساتھ ہندی زبان میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’’ڈرون کیمرے سے شوٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورت، سیلاب کے باعث تین سے چار فٹ پانی میں ڈوب گیا ہے۔‘‘ حقیقت یہ ہے کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔

یہ ویڈیو فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی تیزی سے شیئر کی گئی۔

گجرات کے شہر سورت میں آنے والے سیلاب کی تفصیلات:

مقامی حکام کے مطابق جولائی میں صرف دو روز کے دوران سورت میں 358 ملی میٹر (14 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی۔ 11 جولائی تک سیلاب سے 34 افراد ہلاک جبکہ 3800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا تھا۔

ویڈیو نکلی نکلی:

ویڈیو کے تفصیلی جائزے میں متعدد بصری خامیاں سامنے آئیں، جن میں آٹھویں سیکنڈ پر ایک ٹریفک پول کا اچانک غائب ہو جانا بھی شامل ہے۔

مزید برآں، گوگل کے ’سنتھ آئی ڈی‘ اور ’ہائیو موڈیریشن‘ جیسے اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز نے بھی تصدیق کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کے اے آئی سے تخلیق ہونے کے امکانات 99.9 فیصد ہیں۔

اس طرح کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کا سورت کے حالیہ سیلاب سے کوئی تعلق نہیں۔