اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے معاملے پر دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔