کویت بھی سعودی عرب کی طرح پاکستان سے عسکری و دفاعی معاہدہ کا خواہشمند، رائٹرز

اب تک کویت یا پاکستان کی جانب سے کسی نئے دفاعی معاہدے یا مخصوص منصوبے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا


ویب ڈیسک July 18, 2026

میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کویت پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھانے کا خواہاں ہے.

رائٹرز کی مطابق کویت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان موجود دفاعی تعاون جیسے ماڈل سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جن شعبو ں میں تعاون زیرِ غور ہے، ان میں فوجی تربیت اور مشترکہ مشقیں، دفاعی مہارت اور تکنیکی تعاون، دفاعی سطح کے عسکری وفود کا تبادلہ اور دفاعی سلامتی کے امور پر قریبی رابطہ.

واضح رہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان پہلے سے دفاعی تعاون موجود ہے، تاہم رائٹرز کے مطابق کویت اسے مزید وسعت دے کر ایسے فریم ورک تک لے جانا چاہتا ہے جیسا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں قائم ہے۔

تاہم، اب تک کویت یا پاکستان کی جانب سے کسی نئے دفاعی معاہدے یا مخصوص منصوبے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت اور تعاون بڑھانے کی خواہش کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔