کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ کی اشتعال انگیز گفتگو

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امان نے کہا کہ جو بلوچستان میں ہوا وہ ہم یہاں کرسکتے ہیں اور کریں گے


ویب ڈیسک July 18, 2026

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی منصوبہ بندی کے تحت اشتعال انگیزاور گمراہ کن گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ اشتعال انگیزی، گمراہ کن بیانیے اورمسلح جتھوں کے ذریعے پر تشدد سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ ( بیٹھک) میں سیکیورٹی فورسزپرحملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کچھ بلوچ (بیٹھک) میں کیا یہاں بھی کرسکتے ہیں اور کریں گے، ہمارے مطالبات ہماری مرضی کے مطابق حل ہوں گے۔

اُدھر ماہرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرغنہ امان اور دیگر منظم منصوبہ بندی کے تحت ریاست مخالف اشتعال انگیزبیانیے کی ترویج کررہے ہیں اور مسلح جتھوں کے ذریعے دہشتگردی کی دھمکی اس مؤقف کو تقویت دیتی ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھارتی پراکسی کے طور عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی موثرعملداری کے ذریعے مسلح جتھوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث اورریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔