سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے 2 دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج

پولیس کے مطابق تینوں کےخلاف تھانہ مخدوم رشیدمیں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک July 19, 2026

ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج کر لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کےمطابق تینوں کےخلاف تھانہ مخدوم رشیدمیں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، میپکو ترجمان کاکہنا ہےکہ مختلف مقامات پرکارروائیوں کےدوران بجلی چوری پکڑی گئی،جہاں ملزمان مبینہ طور پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کررہے تھے۔

ترجمان کےمطابق کارروائی کےدوران بجلی کے میٹر قبضے میں لےلیےگئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی ہفتے کی شام کاٹ دی گئی تھی۔