امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون نے پانچ لاکھ ڈالر مالیت کا لاٹری اسکریچ آف انعام جیت لیا، جس کا سہرا انہوں نے اپنے شوہر کی تحقیق کے سر باندھا۔
خاتون نے میری لینڈ لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اکثر شوقیہ لاٹری ٹکٹ خریدتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’دونوں لاٹری اس لیے کھیلتے ہیں کیونکہ انہیں یہ پسند ہے۔ یہ ان کے لیے ایک ساتھ لطف اندوز ہونے کا ذریعہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ہم ایک بار پانچ سو ڈالر جیت چکے تھے، جو ہمارے لیے بہت خوشی کی بات تھی‘‘۔
خاتون کے مطابق جون کے آخر میں جب وہ خریداری کے لیے جا رہی تھیں تو ان کے شوہر نے خاص طور پر ’گفٹ آف گرین‘ نامی اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کو کہا۔
شوہر نے بتایا کہ وہ میری لینڈ لاٹری کی ویب سائٹ پر مختلف اسکریچ آف گیمز کے باقی ماندہ بڑے انعامات کا جائزہ لے رہے تھے، جہاں معلوم ہوا کہ ’گفٹس آف گرین میں اب بھی چند بڑے انعامات باقی ہیں، اسی لیے انہوں نے یہی ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔
خاتون کی قسمت نے ساتھ دیا اور اسی ٹکٹ پر انہیں پانچ لاکھ ڈالر کا بڑا انعام مل گیا۔