ورلڈ کپ فائنل سے قبل فٹبال کے دیوانوں کی اجتماعی شادی، 750 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک

نوبیاہتا دلہن کارمین نے کہا کہ ہم نے دونوں محبتوں کو ایک ساتھ جوڑ دیا، ایک دوسرے سے محبت اور فٹبال سے محبت


ویب ڈیسک July 19, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں فٹبال کے شائقین کے لیے ایک منفرد اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں 750 جوڑوں نے اجتماعی شادی میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

ورلڈ کپ فائنل کی خوشیوں کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں دلہنوں اور دلہوں نے اپنی محبت کے ساتھ ساتھ فٹبال سے وابستگی کا بھی اظہار کیا۔ تقریب میں شریک جوڑوں نے فین زون میں ایک ساتھ شادی کی رسومات ادا کیں۔

نوبیاہتا دلہن کارمین نے اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی دونوں محبتوں کو ایک ساتھ جوڑ دیا، ایک دوسرے سے محبت اور فٹبال سے محبت۔

ورلڈ کپ کے تاریخی فائنل سے قبل اس منفرد اقدام کو محبت، اتحاد اور کھیل کے جذبے کی خوبصورت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔