کراچی: ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 17 سالہ عاصم ولد محسن کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر July 20, 2026
(فوٹو: فائل)

کراچی:

ڈیفنس فیز فائیو خیابان شہباز پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہفتے کو زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان شہباز کے قریب ہفتے کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار نوجوان جناح اسپتال میں دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 17 سالہ عاصم ولد محسن کے نام سے کی گئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔