گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، مشعال یوسفزئی

کے پی میں ساڑھے چار کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، سینیٹ میں اظہار خیال


نعیم اصغر October 26, 2026

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 20 روز سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان ملک کے سب سے زیادہ محروم علاقے بن چکے ہیں، کے پی میں ساڑھے چار کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور دہشت گردی کے بیانیے کی آڑ میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ممبران اسمبلی کو لاپتہ کیا جا رہا جبکہ تحریک انصاف کے پرچم اور تختیاں ہٹائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو دہشت گرد ہمارے جھنڈوں کی شکل میں نظر آتے ہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس اور پختون روایات پامال کو ایمرجنسی اور گورنر راج کے نام پر پامال کیا جارہا ہے، ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے بھی کبھی مخالفین کی چادر و چار دیواری پر حملہ نہیں کیا۔