ایران کی واضح برتری تک جنگ ختم نہیں ہوگی، عباس عراقچی

اقوام متحدہ اور متعدد ممالک مسلسل تحمل، جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل کررہے ہیں


ویب ڈیسک July 20, 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ ​​اس وقت ختم جب ایران کو میدانِ جنگ میں برتری حاصل ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب ایران کو فتح حاصل ہوگی جو اس کے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

عراقچی نے کہا کہ  ایران کی حکمت عملی یہ ہے کہ اب بات چیت اُسی وقت ہوگی جب ایران کو میدانِ جنگ میں اپنی شرائط پر مؤثر برتری حاصل ہوگی۔

دوسری طرف، امریکہ کا مؤقف  ہے کہ وہ حل کو ترجیح دیتا ہے لیکن اپنی قومی سلامتی اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے کیے ہیں اور اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ اور متعدد ممالک مسلسل تحمل، جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل کررہے ہیں۔