محبت صرف ایک بار ہوتی ہے، احد رضا میر

ان کے نزدیک انسان کو محبت صرف ایک بار ہوتی ہے اور وہ بار بار محبت میں پڑنے کے تصور پر یقین نہیں رکھتے۔


ویب ڈیسک July 20, 2026

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے حالیہ پروموشنل انٹرویو میں دوسری بار محبت کرنے کے تصور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

نئے ڈرامہ سیرئل ’ایک محبت اور‘ میں ہارون ملک کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر نے اپنی ساتھی اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ایک پروموشنل انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک انسان کو محبت صرف ایک بار ہوتی ہے اور وہ بار بار محبت میں پڑنے کے تصور پر یقین نہیں رکھتے۔

گفتگو کے دوران مایا علی نے ان کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضروری نہیں پہلی محبت ہی درست ہو، انسان غلطی بھی کر سکتا ہے اور بعد میں دوبارہ سچی محبت بھی مل سکتی ہے۔‘‘

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس پر احد رضا میر نے اتفاق کیا کہ پہلا رشتہ بعض اوقات غلط ثابت ہو سکتا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سے زیادہ بار محبت ہونے کے خیال پر یقین نہیں رکھتے۔

اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان بحث چھڑ گئی، جہاں کئی صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ بعض نے اس سے اختلاف بھی کیا۔

واضح رہے کہ احد رضا میر پاکستان کے معروف نوجوان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی بھی اکثر مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔