بسکٹ میں منشیات اسمگل کرنے والے لبنانی انفلوئنسر کو عمر قید کی سزا

بھنگ پر مبنی منشیات کو بسکٹ کی مصنوعات میں چھپایا جاتا تھا


ویب ڈیسک July 20, 2026

لبنان کے ایک انفلوئنسر کو ترکیہ کے ذریعے بسکٹ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی فوڈ انفلوئنسر جارج ڈب، جنہیں ڈاکٹر فوڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو عدالت کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد سخت مشقت کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

استغاثہ نے کہا کہ بھنگ پر مبنی منشیات کو بسکٹ کی مصنوعات میں چھپایا جاتا تھا جو ترکیہ کے راستے اسمگل کیے گئے تھے۔