بھارت میں ایک بڑے سرکاری اسپتال میں 42 سالہ مریض ناہموار چھت سے پنکھا گرنے پر ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری متعدد امراض میں مبتلا تھا۔ ہفتے کی رات اس کے خاندان اور طبی عہدیداروں کے مطابق چھت کا پنکھا گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔
مقامی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق 42 سالہ محمد اکبر کو گرو تیگ بہادر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہائی بلڈ پریشر، میننجوئنسفلائٹس اور ایسپیریشن نمونیا کے علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا۔
کیس سے واقف صحت کے اہلکاروں کے مطابق چھت کا پنکھا اس پر گرنے کے چند گھنٹے بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ ہسپتال کے عملے کی موجودگی میں پیش آیا جو اس شخص کا علاج کر رہے تھے۔