اداکارہ اور کانٹینٹ کریئٹر صاحبہ بالی نے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وائرل خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
حال ہی میں دونوں کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان رومانوی تعلق کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبہ بالی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’ہر بات پر یقین نہ کریں‘‘۔اس طرح انہوں نے ڈیٹنگ کی خبروں کی مکمل تردید کر دی۔
دوسری جانب ارجن کپور نے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم دونوں ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔