’طلاق ہو جائے گی‘، رجب بٹ نے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ میرے اور ایمان کے درمیان اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔


ویب ڈیسک July 21, 2026

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوئے اور طلاق کی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

کچھ عرصے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کی بہتری کے لیے کیا گیا۔

رجب بٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اس کے بعد اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، لیکن طلاق ضرور ہو گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کریں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے مگر عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے؟ جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے آثار نظر نہیں آتے۔