مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج سے ملک میں پیٹرول پمپ بند کردیں گے، انعام الحق چوہدری

 آج ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر پٹرولیم سے اہم ملاقات ہے، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر


ویب ڈیسک July 21, 2026
فائل

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر انعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے آج ملک بھر کے پٹرول پمپ مالکان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کال کا مقصد آج 4 بجے ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اہم ملاقات ہے، ہمارے مطالبات بالکل جائز ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے، موجودہ مارجن پر ہمارا معاشی قتل ہے، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے نظام کو سٹریم لائن کرنا ہوگا، اس مارجن پر پٹرول پمپ چلانا ناممکن ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کی ملاقات نتیجہ خیز نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کردئے جائیں گے، وزیرپٹرولیم سے ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔