38ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل حسن ہادی خان نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق سہ روزہ 38ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 80 بہترین کھلاڑی شریک ہوئے۔
حسن ہادی خان نے 27 میں سے 20 میچز جیت کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ سنسنی خیز آخری مقابلے میں 14 سالہ احمد سلمان کو شکست دے کر قومی چیمپئن بن گئے اور وننگ ٹرافی حاصل کی۔
سابق ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان تیسرے اور سابق ایشین یوتھ چیمپئن ہاشم ہادی چوتھے نمبر پر رہے جبکہ دفاعی چیمپئن اور پاکستان نمبر ون وسیم کھتری نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
سیکنڈ ڈویژن میں محمد عزیر نے پہلی، ایمن فیصل نے دوسری اور عفان سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمان خصوصی پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر نے انعامات تقسیم کیے۔