برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، بلومبرگ

فیصلہ سابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی پالیسی کا تسلسل ہے، خبر رساں ادارہ


ویب ڈیسک July 21, 2026

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے پر امریکا کو ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ایسے حملوں کو براہِ راست جنگ میں شمولیت کے بجائے دفاعی کارروائی قرار دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جمعے کیئر اسٹارمر نے سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی کیا جس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور برطانیہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تاہم وزیراعظم اینڈی برنہم کے دفتر کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر سفارتی حل نہ نکلا تو ایران کی پک ایکس ماؤنٹین میں واقع جوہری تنصیب بھی ممکنہ امریکی حملے کا ہدف بن سکتی ہے۔