پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان

شیخوپورہ کا کانسٹیبل ساغر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوا


ویب ڈیسک July 22, 2026

پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہوگیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ڈی شیخوپورہ کا کانسٹیبل ساغر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نےشہید کانسٹیبل ساغر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل ساغر نے خفیہ اطلاع پر ریکی کے دوران خطرناک گروہ کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔