عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: 3 پاکستانی کھلاڑیوں کاسفر راؤنڈ آف 32 میں ہی ختم

اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے محمد ذکریا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں


زبیر نذیر خان July 22, 2026

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شریک چار میں سے تین پاکستانی کھلاڑیوں کاسفر راؤنڈ آف 32 میں ہی ختم ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا آن دی لیک میں جاری 12 روزہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  کے انفرادی ایونٹ کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے محمد عمیر عارف کو فرانس کے عامر خالد جوسیڈن، یحییٰ خان کو مصر کے سیف الدین رفائی اور عبداللہ نواز کو امریکہ کے برینڈن ٹیگلیارینی نے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

انگلینڈ کے گیبریل چک کو سخت جدوجہد کے بعد 1-3 سے شکست دینے والے نعمان خان پری کوارٹر فائنل میں سخت حریف عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا سے مقابلہ کریں گے۔

اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے محمد ذکریا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں۔