کراچی:
ایم اے جناح روڈ آنکھوں کے اسپتال کے قریب بجلی کے تاروں میں شارٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے قریبی درختوں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا۔
جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی جبکہ موقع پر موجود افراد میں بھگڈر مچ گئی۔
تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔