کراچی: نجی سپر اسٹور کے باہر گاڑی میں سوار خاتون سے ڈکیتی، ویڈیو وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل میں ایک ملزم کا چہرہ واضح دکھائی دیتا ہے اور اسے باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2026

ضلع شرقی کے علاقے دھوراجی کالونی میں نجی سپر اسٹور کے باہر گاڑی میں سوار خاتون سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو خاتون سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کی ایک شہری کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ایک ملزم کا چہرہ واضح دکھائی دیتا ہے اور اسے باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں واردات کے دوران بغیر ہیلمٹ مسلح ڈاکو عوام کو اسلحہ دکھا کر خوفزدہ کرتا ہوا بھی نظر آتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا.