یورپ میں جنگلاتی آگ بےقابو، ہزاروں افراد کا انخلا

شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں ان جنگلاتی آگ کو مزید بھڑکا رہی ہیں


ویب ڈیسک July 23, 2026

یورپ کے متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑی جنگلاتی آگ کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کرنا پڑا، جبکہ سیکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

اسپین میں بھی شدید آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبہ جلا دیا ہے اور متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔

اٹلی کے جزیرۂ سسلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی جنگلاتی آگ وسیع ہوتی جارہی ہے جہاں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں ان جنگلاتی آگ کو مزید بھڑکا رہی ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی ایسے واقعات کی شدت اور تکرار میں اضافے کا ایک اہم سبب سمجھی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔