سوڈان میں ایک بازار پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان کے شمالی کردفان کے قصبے الرہد میں ایک بازار پر ڈرون حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور چار بالغ افراد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد بچے ہیں۔ ادارے نے کہا ہے کہ سوڈان میں جاری تنازع میں بچے مسلسل تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔
سوڈان میں اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری جنگ کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور حالیہ مہینوں میں ڈرون حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔