مودی سرکار کا کشمیر اورمنی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں کیخلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال

حقوق کے لیے پر امن مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر لاٹھی، گولی اور پیلٹ گن کا استعمال بھارتی حکومت کا ہتھکنڈا ہے


ویب ڈیسک July 25, 2026

مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اورمنی پور کے بعد اب دارالحخومت نئی دہلی میں بھی نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کیا گیا ہے۔

بھارت کے زیرِقبضہ کشمیراورمنی پورمیں شہریوں کے خلاف جاری ریاستی جبر اورپیلٹ گنزکا استعمال اب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تک پھیل گیا ہے۔ اپنے حقوق کے لیے پر امن مظاہرہ کرنےوالے نوجوانوں پر لاٹھی، گولی اور پیلٹ گن کا استعمال بھارتی حکومت کا ہتھکنڈا ہے ۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے پیلٹ گن فائر کی وجہ سے نوجوان کی آنکھ ضائع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پرامن احتجاج کےدوران پولیس نے مظاہرین پرپیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔  ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر پولیس کی جانب سےلاٹھی چارج کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ  نوجوان سالوں کی محنت ضائع ہونےاورپیپر لیک ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ  امتحانی پرچے لیک ہونے کے بعد مودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج  نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے۔

بھارت میں بڑھتے خلفشار اور مسائل سے جنم لیتی تحریکوں سے مودی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ۔