ملکی صنعتی ترقی میں تیزی؛ بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ

مینوفیکچرنگ شعبے کی بڑھتی سرگرمیاں پاکستان کی صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کی عکاسی کر رہی ہیں


ویب ڈیسک July 25, 2026

پاکستان کی صنعتی ترقی نے تیز رفتار پکڑ لی ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان کے صنعتی شعبے میں ترقی اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے اور صنعتی شعبے میں بہتری کے باعث پاکستان میں پیداوار، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

 پاکستان کے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (LSM) شعبے نے رواں مالی سال میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی ہے۔

کوانٹم انڈیکس آف مینوفیکچرنگ جولائی تا مئی مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 121.65 ہو گیا، جو گزشتہ سال 115.02 تھا۔ جولائی تا مئی مالی سال 2025-26 کے دوران LSM شعبے میں 5.77 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح متعدد صنعتی شعبوں کی بہتر کارکردگی سے پاکستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور پیداوار میں  مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبے کے طور پر صنعت کو پالیسی معاونت اور سرمایہ کاری سہولت کاری سے فروغ مل رہا ہے۔ صنعتی ترقی سے برآمدات میں اضافے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے۔

مینوفیکچرنگ شعبے کی بڑھتی سرگرمیاں پاکستان کی صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کی عکاسی کر رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی شعبے کو فروغ، برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کو تقویت مل رہی ہے۔