کورنگی نمبر پانچ میں ڈکیتوں کا کار سوار شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک July 25, 2026

کراچی:

کورنگی نمبر پانچ میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب مسلح ڈکیتوں کی کار سوار شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق ڈکیتوں نے مزاحمت پر فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا۔

ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پیش آیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔