راولپنڈی: کاروبار ہتھیانے کے لالچ میں پارٹنر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایک ہفتہ قبل بزنس پارٹنر طالب حسین کو سر میں اینٹ مار کر قتل کیا تھا


ویب ڈیسک July 25, 2026

راولپنڈی رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کاروبار ہتھیانے کے لالچ میں پارٹنر کو قتل کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم نے ایک ہفتہ قبل بزنس پارٹنر طالب حسین کو سر میں اینٹ مار کر قتل کیا تھا، رتہ امرال پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا، ملزم نے دوران تفتیش ٹک شاپ کی لالچ میں پارٹنر کو قتل کرنے کا انکشاف کر لیا۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔