پشاور:
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد عبرت کا نشان بن گئے۔
ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا اور فتنۃ الخوارج کے تمام دہشتگرد مارے گئے۔
ٹانک کے مقامی بازار میں مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں لائے جانے پر شہریوں کی جانب سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔ ضلع ٹانک کے عوام نے فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں پر شدید غصے، بیزاری اور لعنت ملامت کا اظہار کیا۔
مسلسل بدامنی اور تشدد سے متاثرہ مقامی آبادی اب ایسے عناصر کے خلاف کھلے عام اپنے شدید غصے اور بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔
عوام کی جانب سے یہ شدید ردِعمل ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے لیے ایک واضح اور عبرت ناک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔