آزاد کشمیر: 13 حلقوں میں کل ہونے والے عام انتخابات کےلیے پولنگ سامان کی ترسیل جاری

ڈی آر او آفس سے پولنگ سامان کی ترسیل شروع ہوگئی


ویب ڈیسک July 26, 2026

میرپور آزادکشمی میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کل ہوں گے۔

اس سلسلے میں ڈی آر او آفس سے پولنگ سامان کی ترسیل شروع ہوگئی، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا، جس کے بعد پولنگ سامان سخت سیکیورٹی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو روانہ کر دیا گیا۔

پریذائیڈنگ افسران نے انتخابی سامان اپنی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پہنچایا، جبکہ پولنگ سامان کی ترسیل کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی پر مامور رہے۔

تمام پولنگ اسٹیشنز تک انتخابی سامان بروقت پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ الیکشن حکام کے مطابق پولنگ کل مقررہ وقت پر شروع ہوگی۔

آزاد، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کے لیے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔