فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹ ال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو مبارکباد دینے کے لیے لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا، خط میں فیفا صدر نے ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔
یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر گراؤنڈ میں ارجنٹائنی اور ہسپانوی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور دیگر واقعات کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔
خط میں جیانی انفینٹینو نے 19 جولائی 2026 کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ارجنٹینا نے اسپین کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سلور میڈل حاصل کیا، شاندار کارکردگی پر ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارجنٹینا کی عمدہ کارکردگی نے ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا جبکہ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے لگن اس کامیابی کی بنیاد رہی۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اضافی وقت میں اسپین سے شکست کے بعد میدان کا ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔ ٹرافی تقسیم کی تقریب کے دوران ارجنٹینا کے بیشتر کھلاڑیوں نے اسٹیج پر پیٹھ موڑ لی تھی جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا کی روایت کے مطابق ہر ورلڈ کپ کے اختتام پر میڈل جیتنے والی ٹیموں کو تنظیم کی جانب سے رسمی مبارکبادی خطوط بھیجے جاتے ہیں۔