کوئٹہ:
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ بھی کھلے عام نفرت اور لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔
دہشت گرد عثمان کی والدہ نے تربت پریس کلب میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عثمان اپنی مرضی سے اپنے گھر اور خاندان سے علیحدہ ہوگیا تھا۔
والدہ کا کہنا تھا کہ اس نے بعد ازاں مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم میں نے اس سے کوئی بات نہیں کی۔ میرا، میرے شوہر اور عثمان کے بہن بھائیوں کا اسکے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
دہشت گرد عثمان کی والدہ نے واضح کیا کہ عثمان اپنے تمام ذاتی فیصلوں اور سرگرمیوں کا خود ذمہ دار ہے جبکہ ہمارے خاندان کا اسکے کسی عمل سے کوئی تعلق نہیں۔
فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہار لاتعلق ظاہر کرتا ہے کہ عوام دہشت گرد کے ناسور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔