پنجاب بھر میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، دریاؤں اور ڈیموں میں نہانے پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ پورے صوبے میں ہو گا


ویب ڈیسک July 27, 2026

محکمہ داخلہ پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے 2  ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں 2 ماہ کے دوران دریاؤں، ندی نالوں، ڈیموں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کھڑے بارشی پانی اور سوئمنگ پولز میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ پورے صوبے میں ہو گا اور اس اقدام کا مقصد موسمی حالات کے دوران شہریوں کو ممکنہ حادثات اور جانی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔