ڈی آئی خان؛ ضلع ہنگو کے جنگلات سے پولیس کانسٹیبل کی لاش برآمد

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں


ویب ڈیسک July 27, 2026

ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی کے جنگلات سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی کے جنگلات سے ایک پولیس افسر کی لاش ملی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاش کی شناخت پولیس کانسٹیبل مشرف علی کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی فیاض خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔